خرطوم(جیوڈیسک) سوڈان میں 2 انٹر سٹی بسوں کے درمیان تصادم سے 33 افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک مسافر بس اور ایک منی بس کے درمیان حادثہ الکاملین کمیونٹی کے قریب پیش آیا جو خرطوم اور واد میدانی سے نصف راستے پر ہے۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ منی بس نے ایک اور گاڑی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی اور بس کے ساتھ ٹکرا گئی جو مخالف سمت سے آ رہی تھی۔
واضع رہے کہ سوڈان میں سڑک کے ہلاکت خیز حادثات معمول ہیں جہاں ڈرائیونگ کی مہارت بہت ناقص ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خرطوم میں شہر کے بس ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سوڈان میں بڑھتے ہوئے افراط زر اور ڈوبتی ہوئی کرنسی کے باعث گاڑیوں کی مرمت کی لاگت ان کے قابو سے باہر ہوچکی ہے۔
اکتوبر میں 13 افراد اس وقت ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے تھے جب ایک مسافر بس کے ٹائر میں آگ لگی اور وہ دارالحکومت کے جنوب مشرق میں واد میدانی روڈ پر منی بس سے ٹکرا گئی۔