سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے اتار چڑھاؤ رہا

Stock Market

Stock Market

سٹاک مارکیٹ(جیوڈیسک)سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار مختلف طریقوں سے متحرک نظر آئے۔

این سی سی پی ایل کے اعداد وشمار کے مطابق پیر سے جمعہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے اڑتالیس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تاہم مقامی سرمایہ کاروں کا رویہ منفی رہا جنھوں نے بیس لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کے شیئرز اور بانڈز فروخت کر دیئے۔ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی فروخت کا حجم ساڑھے تریسٹھ لاکھ ڈالرز کے قریب رہا۔