سٹریٹجک مذاکرات (جیوڈیسک) پاکستان اور جرمنی نے سٹریٹجک مذاکرات کے شیڈول سے متعلق معاہدے پر دستخط کردئیے۔جرمن دارالحکومت برلن میں پاکستانی وزیرخارجہ حناربانی کھر نے اپنے ہم منصب کیساتھ مشترکہ تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے۔یہ معاہدہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان سٹریٹجک مذاکرات کے شیڈول سے متعلق تھاجس کیمطابق دونوں ممالک آئندہ مختلف اوقات میں باہمی مذاکرات ترتیب دیں گے دستخط کی تقریب سے پہلے دونوں وزرا خارجہ نے ۔
بریفنگ رو م کیباہر چہل قدمی کی اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔حناربانی کھرنے جرمن ہم منصب کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی ۔