سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام جرائم کے خلاف احتجاجی کیمپ میں اہم شخصیات نےشرکت کی
Posted on February 16, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام چوریوں اور ڈکیتیوں کے خلاف جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا ، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ، اور خطابات کیے ، احتجاجی کیمپ دن گیارہ بجے سے اذان عصر تک جاری رہا ، احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد طفیل نے کہا کہ ضلع گجرات میں ڈاکو اور لٹیرے دن دیہاڑے وارداتیں کر رہے ہیں اور ان پر قابو نہیں پایا جا رہا ، اس کی وجہ ڈی پی او گجرات کی نااہلیت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ، دوسری طرف ان کو منڈی بہائوالدین کا اضافی چارج سونپ کر پنجاب حکومت بھی اس صورتحال کی ذمہ دار ہے ، یہ آفیسر کسی شخصیت کے منظور نظر ہیں ہمیں علم نہیں لیکن گجرات کے عوام سجھتے ہیں کہ ان کی فوری تبدیلی اور کسی اچھے آفیسر کی تعیناتی سے جرائم کی لہر کو روکا جا سکتا ہے ، چوہدری محمد طفیل نے کہا کہ مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کر کے ہمارے مطالبات کی تائید کی ہے ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، یہ ایک علامتی احتجاج تھا ، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ہے ، لیکن اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو شہریوں کی تنظیم سٹیزن فرنٹ کی طرف سے نئے الیکشن پلازن کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے ، نہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ دو ہفتوں میں ڈی پی او گجرات کا گجرات سے تبادلہ کر دیا جائیگا ، اور آج کا احتجاجی کیمپ نقطہ آغاز ہے ، انجام نہیں ، جماعت اسلامی ضلع گجرات کے قیم ڈاکٹر طارق سلیم نے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوریوں اور ڈکیتیوں کے سونامی کے خلاف سٹیزن فرنٹ نے آواز اٹھائی ہے ، ہم سٹیزن فرنٹ کے صدر چوہدری محمد طفیل اور تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ریاست کے تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو پر امن ماحول دیں چوروں اور ڈاکوئوں کو پکڑے اگر متعلقہ ادارے یہ کام نہیں کر رہے ہیں ایسے لگتا ہے کہ ان کا پہلے سے مک مکا ہو چکا ہوتا ہے ، کہ آپ آرام سے واردات کریں آپ کو کچھ نہیں کہا جائیگا ، لوگ صدائے احتجاج بلند نہیں کرتے یا تو انہیں شعور نہیں یا ڈرتے آواز بلند نہیں کرتے صحافیوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ چوروں اور ڈاکوئوں کے ستائے ہوئے لوگوں کی آواز کو بلند کرین سٹیزن فرنٹ کا یہ احتجاجی کیمپ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا ، چیئرمین انسانی حقوق پنجاب سید باقر رضوی نے کہا کہ نماز ، روزہ ، حج ، زکوة اور دیگر عبادات اپنی جگہ لیکن سب سے بڑی عبادت مخلوق خدا کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا ہے ، سٹیزن فرنٹ مبارک باد کی مستحق ہے ، جو شہریوں کی آواز بلند کرنے کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف ہے ، انہوں نے کہا کہ میں چوہدری محمد طفیل کا بڑا مداح ہوں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں سے عوام کار ہائے نمایاں سرانجام دیتے ہیں ، وڈیرا شاہی اور چوہدراہٹ سے لیڈر تو بنتے ہی رہتے ہیں اپنی جدوجہد سے مڈل کلاس سے نکلنے والا ہمارا واحد لیڈر چوہدری محمد طفیل ہے جب تک ہم اپنی آواز سٹیزن فرنٹ کی آواز کے ساتھ بلند نہیں کرینگے ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے ، پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے سینئر نائب صدر عظمت حسین سید نے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوہدری محمد طفیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جو ظلم بھری راتوں میں شہریوں کے مسائل کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں ، اور انہوں نے ظلم کو روکنے کیلئے احتجاجی کیمپ لگایا ہے ، ڈاکوئوں اور چوروں کی وارداتوں سے متاثرہ افراد جن کی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوتی ان کی آواز بنتے ہوئے احتجاجی کیمپ لگانا نہایت احسن اقدام ہے ، مسلم لیگ اور اہلیان گجرات اس نیک مقصد کیلئے سٹیزن فرنٹ کے ساتھ ہیں ، حلقہ پی پی 103کے امیدوار معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری علی اصغر چیمہ نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ کے احتجاجی کیمپ کی خبر پڑھ کر کیمپ میں آیا ہوں ، سٹیزن فرنٹ کی ٹیم اس کاوش پر مبارک باد کی مستحق ہے ، ڈی پی او پورے ضلع کا انچارج ہوتا ہے ، اور پورے ضلع کی ذمہ داری ڈی پی او پر ہوتی ہے ، اگر ڈی پی او چاہیے تو سو فیصد نہیں تو اسی فیصد جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے ، ہر ایس ایچ او کو پتا ہوتا ہے کہ اس کے علاقے میں کون کون سے لوگ جرائم پیشہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کو پر امن ہی رہنا چاہیے اگر انتظامیہ نے جرائم پر قابو نہ پایا تو مجبوراً ہم سڑکوں پر ہونگے ، مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر سیٹھ ظہیر عباس صراف نے کہا کہ گجرات میں چوریاں اور ڈکیتیاں عروج پر ہیں ، ڈی پی او گجرات کو ٹائم نہیں دیتے سٹیزن فرنٹ کے صدر چوہدری محمد طفیل نے شہریوں کو ایک اچھا ویژن دیا ہے کہ اپنے مسائل کے حل کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ان سب وارداتوں میں سب سے زیادہ متاثر ہم تاجر ہیں ، جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہین ، اور ہمارے ٹیکسوں سے یہ ادارے چلتے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر ڈاکوئوں اور چوروں کے خلاف عملی کاروائی کر کے یہ ادارے چلتے ہیں ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر ڈاکوئوں اور چوروں کے خلاف عملی کاروائی کر کے انہیں گرفتار کیا جائے اور مسروقہ مال برآمد کروایا جائے ، سٹیزن فرنٹ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری علی ابرار جوڑا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا احتجاجی کیمپ ان شہریوں کی آواز بلند کرنے کیلئے ہے جو ڈاکوئوں اور چوروں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں اور ان کے مقدمات کا اندراج بھی نہیں ہو رہا ، کتنے افسوس کی بات ہے جو بااثر ہوتے ہیں یا جن کا کسی نہ کسی تنظیم یا ایسوسی ایشن سے تعلق ہوتا ہے ان کے مقدمات درج ہو جاتے ہیں اور جو بے چارے عام شہری ہیں ان کی کوئی بات بھی نہیں سنتا ، سٹیزن فرنٹ آپ کی اپنی تنظیم ہے جو شہریوں کے مسائل کیلئے عملی کام کر رہی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز راہنما غلام عباس ملہی نے کہا کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلتے چوروں اور ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ، مگر ڈی پی او گجرات نے لوٹ مار کرنے کیلئے شیخوپورہ سے اپنی مرضی کے حواری گجرات تعینات کروا لیے ہیں ، گرجات میں جو کچھ ہو رہا ہے ، پولیس کی سرپرستی میں ہو رہا ہے ، حالیہ صورتحال سے تاجر برادری اور شہری پریشان ہیں ، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی پی او کو فی الفور تبدیل کر کے کوئی ایماندار آفیسر تعینات کیا جائے ، ممتاز دانشور و کالم نویس بشارت لودھی نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ نے گجرات کے سب سے بڑے ایشو پر آواز اٹھائی ہے اور شہریوں کی آواز بنے ہیں ، پولیس کی بری کارکردگی کی سزا ہم بھگت رہے ہیں ، یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہر شہری کا مسئلہ ہے ، سٹیٹ کا بنیادی فرض عوام کو سیکورٹی فراہم کرنا ہے ، اگر پولیس اپنا بنیادی فرض ادا نہیں کرتی ، تو حکومت بری طرح ناکام ہوتی ہے ، گجرات کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہیں ، چوروں اور ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے شہریوں کو ریلیف دینا چاہیے اور ان کی پریشانیوں میں اضافہ کی بجائے کمی کرنی چاہیے ، سٹیزن فرنٹ کے صدر چوہدری محمد طفیل اور ان کی تمام ٹیم اس احتجاجی کیمپ پر مبارک باد کی مستحق ہے ۔