سٹیلز ملز کرپشن کیس: تمام ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنیکا حکم

Steel Mill

Steel Mill

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے سٹیل ملز کا تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو تحقیقات تین میں مکمل کرنے اور ہر پندرہ دن بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سٹیل ملز کیس کا فیصلہ سناتے عدالت عظمی نے ضمانت پر رہا ہونے والے تمام ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سٹیل ملز بدعنوانی کیس میں ملوث ملزمان کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے۔