اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں سٹیل ملز کرپشن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس نے سٹیل ملز میں اربوں روپے کرپشن کی رپورٹس پر ازخود نوٹس لیا تھا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سٹیل ملز کرپشن کیس کا فیصلہ سنائے گا۔ چیف جسٹس نے نومبر دو ہزار نو میں اس کرپشن کا ازخود نوٹس لیا تھا اور سماعت مکمل کرنے کے بعد پندرہ مارچ کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ کیس میں سٹیل ملز کی تحقیقاتی رپورٹ نے بائیس ارب روپوں کی کرپشن ریکارڈکی جبکہ ایک خودمختار ادارے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ کے مطابق یہ کرپشن ساڑھے چھبیس ارب روپے کی تھی۔
ایف آئی اے نے سابق چر مین سمیت کچھ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائیں لیکن ملزمان کی اکثریت ضمانت پر رہا ہو گئی۔ چیف جسٹس نے ذمہ داران کے خلاف مقدمات نیب کو بھجوانے کی بھی ہدایت کی تھی اورمرکزی مقدمے میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔