نجری کا شکار انگلش فٹبال ٹیم کے کپتان سٹیون جیراڈ کو کل کے میچ میں نمائندگی کا گرین سگنل مل گیا۔ یہ میچ کھیل کر وہ 100 میچوں میں انگلینڈ کی نمائدگی کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن جائیں گے۔ ۔سٹوک ہوم میں انگلینڈ اور سویڈن کے درمیان دوستانہ میچ بدھ کو شیڈول ہے۔ لیور پول کی طرف سے کھیلتے ہوئے جیراڈ گھٹنے کی انجری کے شکار ہو گئے تھے تاہم میڈیکل رپورٹ تسلی بخش آ چکی ہے۔
ٹیم انتظامیہ نے بھی نمائندگی دلانے کے لیے انجری سے نجات پانے والے سٹیون جیراڈ کو گرین سگنل دیدیا۔ یہ میچ سٹیون جیراڈ کے لیے بہت اہم ہے وہ یہ میچ کھیل کر سو میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔ اسی خوشی کو منانے کے لیے سٹیون جیراڈ نے ان سو بچوں کے ساتھ وقت گزارا جنہوں نے ایک ہی طرح کی کیپ پہن رکھی تھیں۔ بتیس سالہ سٹیون جیراڈ نے یکم ستمبر دو ہزار ایک کو جرمنی کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ اگست دو ہزار دس میں انہیں انگلش ٹیم کی قیادت سونپی گئی۔