سٹے بازی کے الزامات، آئی سی سی تحقیقات کرائے گا، ترجمان

icc

icc

بھارت : (جیو ڈیسک) دنیائے کرکٹ میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات ایک مرتبہ پھر منظر عام پر ہیں، لیکن اس بار زد میں بھارتی سٹے باز اور بالی ووڈ حسینائیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان الزامات کو حساس قرار دیتے ہوئے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ کی دنیا کو مزید رنگین کرنے کیلئے نائٹ میچز کے بعد چیئرلیڈرز کو بھی میدانوں میں اتار لیا گیا۔ اس کے بعد کیا تھا، ہر طرف رنگ ہی رنگ پھیل گئے۔ بالی ووڈ حسینائیں آئی پی ایل میں ٹیموں کی فرنچائزر بن گئیں، لیکن یہ کسی کو معلوم نہ تھا کہ میچ فکسنگ بھی انہی چلمنوں کی آڑ میں ہو رہی ہے۔

برطانوی اخبار نے بھارتی سٹے باز کے حوالے سے انکشاف کردیا تو آئی سی سی بھی مجبور ہوا تحقیقات کیلئے، ترجمان کہتا ہے کہ الزامات سنگین ہیں، مکمل تحقیقات کرائیں گے۔ بھارتی سٹے باز کا دعوی ہے کہ بکیز برطانیہ میں جاری کاؤنٹی میچز بھی سٹے پر چلا رہے ہیں، جو یقیقنا انگلش کرکٹ بورڈ کیلئے تشویشناک ہوگا۔