سپاٹ فکسنگ سکینڈل (جیوڈیسک) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں برطانوی صحافی نے پاکستانی کرکٹرز کو بے قصور قرار دے دیا ہے ۔برطانوی صحافی ایڈہاکنز نے بتایا کہ سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامر بے قصور ہیں ،تینوں پاکستانی کھلاڑیوں کو غلط سزائیں دی گئیں۔انھوں نے کہا کہ آئی سی سی نے سپاٹ فکسنگ کیس شفاف طریقے سے نہیں چلایا۔
پاکستانی کرکٹرز پر سپاٹ فکسنگ کا کیس بنتا ہی نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ بھارت سپاٹ فکسنگ کا گڑھ ہے ۔ باؤلرز کی نو بال کو سپاٹ فکسنگ میں شامل ہی نہیں کیا جاتا ہے ۔