سپرسکسز میں شرکت کے بعد قومی ٹیم واپس پہنچ گئی

Hong Kong Sixes

Hong Kong Sixes

کراچی (جیوڈیسک) کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ سپر سکسز میں قومی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن رہی اور فائنل میں جنوبی افریقہ نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کراچی ائیر پورٹ پر ذرائع سے بات کرتے ہوئے ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان ٹیم کے کپتان کامران اکمل نے کہا کہ نمائشی میچوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا پہلا قدم ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا ایک نیا تجربہ ہوگا۔