سپریم کورٹ: اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ کالعدم قرار

supreme court of pakistan

supreme court of pakistan

سپریم کورٹ نے اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ شفاف نہیں۔ نیب اس کی تحقیقات کرے .

سیف سٹی منصوبہ وزارت داخلہ نے تیار کیا تھا جس کے تحت ایک سو پچیس ملین کی لاگت سے اسلام آباد میں سی سی ٹی وی کیمرے ،واک تھرو گیٹس اور دیگر سیکورٹی آلات نصب کئے جانے تھے جس کیلئے ایک چینی کمپنی سے معاہدہ کیا گیا تاہم اس منصوبے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔جسٹس ناصر الملک اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل بینچ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو کالعدم قرار دے دیا ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ منصوبہ شفاف نہیں ہے۔عدالت نے نیب کو منصوبے میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے ۔