سپریم کورٹ : اصغر خان پٹیشن، میمو کیس کی سماعت آج

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم سے متعلق اصغر خان پٹیشن کی سماعت آج سے سپریم کورٹ میں دوبارہ شروع ہو رہی ہے جبکہ لارجر بینچ میمو کیس کی سماعت بھی کرے گا۔

اصغر خان پٹیشن کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں تین رکنی بینچ مقدمہ کی سماعت کریگا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کودو ہزار نو میں پنجاب حکومت گرانے میں خفیہ فنڈ ز کے مبینہ استعمال سے متعلق رپورٹ بند لفافے میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں دس رکنی لاجر بینچ میمو کیس میں حسین حقانی کی وڈیولنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست پر سماعت بھی کریگا۔

چوبیس مارچ کو حسین حقانی نے اپنی وکیل عاصمہ جہانگیر کی وساطت سے درخوات دائرکی تھی جس میں منصور اعجاز کی طرح انھیں بھی وڈیولنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ جبکہ لارجر بینچ حسین حقانی کو واپس بلا کر میمو کمیشن میں پیش ہونے کی طارق اسد کی درخواست کو بھی زیر سماعت لائے گا۔