اسلام آباد: ( جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس ری اوپن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل اسد درانی اور مرکزی کردار یونس حبیب کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پورے کیس کا دارومدار اسد درانی کے بیان پر ہے، کیس کو قانون کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں۔
اصغر خان نے سپرہم کورٹ کو لکھے گئے خط میں لکھا ہے کہ آئی جے آئی بنانے کے لیے میاں نواز شریف کو پینتیس لاکھ روپے، جماعت اسلامی کو پچاس لاکھ، غلام مصطفی جتوئی 50 لاکھ، محمد خان جونیجو25 لاکھ، پیر پگارا 25لاکھ، حفیظ پیرزادہ 30 لاکھ، جام صادق 50 لاکھ، میرافضل خان1 کروڑ،جام کھوسو8 لاکھ، جام یوسف کو ساڑھے7 لاکھ روپے دیئے گئے۔