اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں انتخابی اخراجات محدود کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ سماعت میں ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے کہاکہ الیکشن کمیشن ڈاک خانہ بن گیا ہے۔ یقین دہانی کے باوجود ووٹر فہرستیں تیار نہیں کیں۔ بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صوبوں سے بلدیاتی انتخابات کا پوچھیں تو وہ انتخابی فہرستوں کا رونا روتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کوئی کام نہیں کر رہا۔
جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دئیے کہ پوش علاقوں میں رہنے والے مفاد پرست ہیں، ملک چلانے والے غریب عوام ہیں۔