وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ بجلی بحران کا ازخود نوٹس لے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ نے کہا کاغذ کے ٹکڑے اور جھوٹ پرازخود نوٹس لئے جاتے ہیں بجلی بحران کا نوٹس کیوں نہِیں لیا جاتا۔ توہین عدالت کی پرواہ نہیں ہے عدلیہ کی آزادی کیلئے گولیاں بھی کھائیں اورجانیں بھی دیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ والے اپنی قیادت کی تکالیف اورجلاوطنی بھول گئے ہیں الزام تراشیوں میں پڑگئے توکچھ نہیں بچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پندرہ ارب روپے فوڈ پروگرام میں ضائع کردیئے۔ سترہ ارب والا صوبہ خسارے کا شکار ہے۔ انھوں نے کہا ایک دوسرے کونیجا دیکھاتے رہے توسب نیچے چلے جائین گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ این آر او ایک باعزت طریقہ ہے معافی نامہ کوئی باعزت طریقہ نہیں تھا۔ جمہوریت کیلئے جلاوطنی برداشت کی جمہوریت کوبچائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ توہین عدالت کی مرتکب وزرا کوسزا دے ورنہ آئندہ کسی کو توہین عدالت کانوٹ نہ بھیجے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بے نظیر کے قاتلوں کو کابینہ میں بیٹھا دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں انتخابی حلقہ بندیاں ترمیمی بل دوہزارگیارہ کی منظوری دیدی ہے۔