خواجہ سرائوں کی معاشرتی حیثیت بالآخر سپریم کورٹ نے تسلیم کر ہی لی کیونکہ سپریم کورٹ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ اب خواجہ سرا بھی ووٹ ڈالیں گے۔ سپریم کورٹ نے خواجہ سرائوں کو آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق دے دیا ۔ عدالت نے احکامات جاری کئے کہ جن خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈ بنے ہیں وہ ووٹ ڈال سکتے ہیں لیکن وہ خواجہ سرا جن کے اب تک شناختی کارڈ نہیں بن سکیں ہیں ادارے ان کا ڈیٹا جمع کرکے شناختی کارڈ بنائیں۔