اسلام آباد (جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں رینٹل پاور عملدرآمد کیس سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت آج پھر ہو گی۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ رینٹل پاور عملدرآمد کیس کی سماعت کرے گا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیئے کہ رینٹل پاور کیس میں اب صرف عملدرآمد کی بات ہو گی۔
عدالت اپنے فیصلے کو تبدیل نہیں کرے گی۔عدالت عظمی آج سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف دائر آئینی پٹیشن،انتخابی اصلاحات کیس،کراچی حلقہ بندی ،توقیر صادق کیس اور رحمن ملک کے خلاف توہین عدالت پٹیشن کی سماعت کرے گی۔