فیصل آباد(جیوڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ حکومت کی تصادم کی پالیسی ٹھیک نہیں ، سپریم کورٹ سے ٹکراؤ پر خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ فیصل آباد میں سنی اتحا د کونسل کے افطار ڈنر سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی مارشل لا کی پیداوار ہیں نہ اس کی حمایت کریں گے، حکومت بلوچستان مسئلے پر اے پی سی بلائے۔
فضل کریم نے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال کرکے پارلیمنٹ کی قراردودں کو بائے پاس کیا گیا، الیکشن سے پہلے تمام سیاستدانوں کا احتساب ضروری ہے۔