سپریم کورٹ فیصلہ،عمل کیلیے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں

zardari

zardari

صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں۔
کراچی بدامنی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کے لیے ایوان صدر میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان ، وزیراعلی سید قائم علی شاہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان مولوی انوار الحق، سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان، سندھ کے وزیر قانون ایاز سومرو، وزیر داخلہ منظور وساں اور چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس نے شرکت کی۔ صدر زرداری نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہی حاصل کرسکیں۔
اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے اجلاس کے شرکا کو صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اب تک اور آئندہ کے ممکنہ اقدامات سےآگاہ کیا۔ صدر مملکت نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت کی متعلقہ ایجنسیاں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی ضروت سے آگاہ ہیں۔