سپریم کورٹ: لاپتہ قیدیوں کے کیس کی سماعت

Supreme Court

Supreme Court

اڈیالہ جیل سے لاپتہ قیدیوں کے کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔ خفیہ اداروں نے آج صبح سات قیدیوں کو سپریم کورٹ پہنچا دیا ہے۔

اڈیالہ جیل سے لاپتہ ہونے والے افراد کی کیس کی سماعت بھی چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بنچ کرے گا۔ عدالت کے عملے کو وقت سے پہلے طلب کر لیا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔

ریڈ زون میں ریڈ الرٹ اور اسلام آباد میں ہائی الرٹ رہے گا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی سیکورٹی کیلئیخصوصی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔