سپریم کورٹ (جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں آج توہین عدالت قانون ، اصغر خان پٹیشنز سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہو گی ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں پانچ رکنی بینچ قانون توہین عدالت کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کریگا ۔ اس سماعت میں سپریم کورٹ کی جانب سے باقی رہ جانے والے درخواستوں گزاروں کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وفاق کے وکیل شکور پراچہ کو دلائل کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اصغر خان کیس کی سماعت تین رکنی بینچ کریگا جس کی سر براہی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کرینگے گزشتہ سماعت پر مقدمہ کے اہم فریق اسد درانی نے اپنا ایک اور تحریری بیان سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا تھا جبکہ سیکرٹری دفاع کو سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی میں سیاسی سیل کے قیام کے نوٹیفیکیشن کے حوالے سے پورٹ دینے کا حکم دیا تھا سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر وقار حیدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی ہوگی۔