سپریم کورٹ میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے، نیب اور ایف آئی اے توقیر صادق کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔
جسٹس جواد ایس خواجہ اورجسٹس خلجی عارف حسین پرمشتمل عدالتی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نے نیب اور ایف آئی اے سے توقیر صادق کی گرفتاری سے متعلق 7 فروری تک رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس جواد خواجہ نے کا کہنا تھا کہ اب تک جو دستاویزات عدالت کے سامنے پیش کی گئی ہیں ان سے لگتا ہے کہ توقیر صادق وطن واپس نہیں آئے گا۔