سپریم کورٹ میں ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی ہوگئی۔ بھٹو کیس میں اپیل اور نظرثانی کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بھٹو ریفرنس کیس ری وزٹ کرنے کیلئے ٹھوس قانون کاحوالہ دیا جائے۔ اس سے قبل جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے بھٹو ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ کی معاونت سے معذوری ظاہر کردی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد رضا قصوری نیان پر تحفظات کا اظہار کیا ۔اس لئے وہ عدالتی معاون کی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ نہیں جانتے عدلیہ کی نظر میں آپ کی کتنی اہمیت ہے جبکہ جسٹس جواد نے کہا کہ ہم پر بھی تنقید کی جاتی ہے لیکن ہمیں ذمہ داری پوری کرنی ہے۔