سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت شروع

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ(جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں توہین عدالت قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت جاری ہے. چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ درخواستوں کی سماعت کررہا ہے۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ جب وزیر اعظم کو استثنی نہیں دیا تو صدر کو بھی نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا امریکی صدر رچرڈ نکسن کو استثنی ملا تھا۔ جسٹس جواد خواجہ نے کہا کہ امیر اور غریب کے لئے الگ الگ قانون ہو گا تو تباہی ہوگی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمانی ریکارڈ میں دیکھیں گے کہ اِس بل پر کیا غوروفکر ہوا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ بل پر بحث نہ ہونے پر اپوزیشن نے واک آوٹ  کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا واک آٹ حل ہے؟ ان کو تو وہاں مزاحمت کرنا چاہیے تھی جبکہ جسٹس تصدق جیلانی نے کہا کہ ایسا رویہ مینڈیٹ سے دھوکا دہی ہے۔