سپریم کورٹ میں میمو اسکینڈل کیس کی سماعت جاری

supreme court

supreme court

میمو اسکینڈل کے معاملے پرمسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی درخواست کی سماعت جاری ہے۔ سپریم کورٹ کا نو رکنی لارجر بنچ درخواست کی سماعت کررہا ہے۔ نواز شریف اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔  سپریم کورٹ پہنچنے پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میمو اسکینڈل اہم قومی معاملہ ہے، اس میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ جبکہ ن لیگ کے رہنماں رانا ثنااللہ اور غوث علی شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرار داوں پر عمل نہیں ہوتا اس لئے میمو کے معاملے پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔