سپریم کورٹ میں کسی ایک میڈیا ہاوٴس کے خلاف نہیں گئے، حامد رضا

Hamid Raza

Hamid Raza

اسلام آباد (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کسی ایک میڈیا ہاوٴس کے خلاف نہیں گئے، اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ مخلوط ڈانس اور دھمال کی کسی بھی صورت اجازت نہیں۔

مارننگ شو یا کسی اور جگہ بھی خواتین کو ڈانس کی اجازت نہیں، قوالی، منقبت اور صوفیانہ کلام صرف مناسب مقام پر چلاسکتے ہیں، اس معاملے پر ہم نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، سپریم کورٹ میں کسی ایک میڈیا ہاوٴس کے خلاف نہیں گئے، عدالت کا کام ہے کہ اس بارے میں فیصلہ کرے۔