امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے انہیں آزادی سے سفر کرنے کا حق واپس دلا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بیرون ملک سفر کی اجازت ملنے کے بعد سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسین حقانی نے کہا کہ وہ اورانکا وکیل انکوائری کمیشن سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کمیشن کے سامنے پیش ہونے والے پہلے شخص ہیں ۔ حسین حقانی نے کہا کہ وہ جھوٹ کو غلط ثابت کرنے کے لئے وطن واپس آکر مستعفی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا وہ ایسا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جہاں کسی تعصب کی وجہ سے وطن سے محبت اور وفاداری پر شک نہ کیا جائے۔