اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے بے نظیر قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کر لی اور مقدمے کی سماعت انیس اپریل تک ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نیمقدمے کی سماعت کی سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئیاوراستدعا کی کہ تحریری جواب جمع کروانے کے لیے چار ہفتوں کیلیے سماعت ملتوی کی جائے۔ جس کی ایف آئی اے حکام نے مخالفت کی اور کہا کہ پرویز مشرف مفرور ملزم ہیں۔
درخواست گزار چوہدری محمد اسلم نے استدعا کی کہ ان کے وکیل رشید اے رضوی کی طبیعت ناساز ہے لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے بابر اعوان اور رحمان ملک کی جانب سے کسی بھی نمائندے کے پیش نہ ہونے پران کی غیر حاضری لگاتے ہوئیمقدمے کی سماعت انیس اپریل تک ملتوی کر دی۔