سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کو غیر قانونی قرار دے دیا

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ ٹی سی سی کمپنی کے خلاف درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔

کمرہ عدالت میں فیصلے کا پیرا گراف گیارہ اور بارہ پڑھ کرسنایا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری نے مختصر فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ کے 16صفحات پر مشتمل فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ریکوڈک معاہدہ قواعد کے مطابق نہیں تھا۔