سپریم کورٹ(جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ہے ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
فیصل رضا عابدی نے اپنی پریس کانفرنس میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس پر جانبدارانہ فیصلے کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔ فیصل رضا عابدی نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا تھا کہ ان کی پریس کانفرنس انفرادی حیثیت میں ہے اور اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔