اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے پیمرا کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر عبدالجبار کو کام سے روک دیا۔عدالت عظمی نے یہ حکم صحافیوں کی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کے دوران دیا۔
عدالت نے ڈاکٹر عبدالجبار کو بطور قائم مقام چیئرمین پیمرا کام کرنے سے روک دیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال ہوگئے چیئرمین پیمرا کی تقرری نہیں ہوسکی۔
ڈاکٹر عبدالجبار کو صرف دیکھ بھال کا کہا گیا تھا وہ دھڑا دھر آرڈر کرتے جارہے ہیں۔ جسٹس جواد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالجبار قائم مقام کے طور پر کام نہیں کرسکتے۔ عدالت نے اس کے بعد سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔