سپریم کورٹ نے میمو کیس کو قابل سماعت قرار دیدیا

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ نے  میمو کیس کی ابتدائی سماعت مکمل کر کے مختصر فیصلہ سنا تے ہوئے میمو کیس کو قابل سماعت قرار دیدیا ہے۔ چیف جسٹس نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ میمو کیس کے قابل سماعت ہو نے کی سماعت نو رکنی بینچ نے کی تھی جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کر رہے تھے۔
مختصر فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ میمو ایک حقیقت ہے جسے فریقین نے تسلیم کیا ہے۔ سپریم کو رٹ کے سامنے یہ مفاد عامہ کا مسئلہ ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ میمو کیس کے حوالے سے دائر تمام درخواستیں قابل سماعت ہیں ۔  سپریم کورٹ نے تین رکنی عدالتی کمیشن قا ئم کر نے کا اعلان بھی کیا ہے۔