سپریم کورٹ کاحکم:فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے گرفتار 3مالکان رہا

drug scandal

drug scandal

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ایف آئی اے نے ڈرگ ری ایکشن اسیکنڈل میں ملوث فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے گرفتار تین مالکان کو رہا کردیاہے۔
فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مالکان کی رہائی کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔ ایف آئی اے نے طاہر اعظم، چوہدری نادر اور محمد وسیم کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔ملزمان کو جب بھی تفتیش کیلئے ایف آئی اے طلب کرے گی یہ وہاں حاضر ہونے کے پابند ہوں گے۔