اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے انٹر نیٹ پر گستاخانہ فلم کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہئیں جبکہ گستاخانہ امریکی فلم کیخلاف لاہور میں وکلا نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کردیا۔پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا گستاخانہ امریکہ فلم کیخلاف آج عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے لاہور کی تمام ماتحت اور اعلی عدالتوں میں کام بند ہوچکا ہے۔
وکلا کی طرف سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں وکلا کا جنرل ہاؤس اجلاس 11بجے منعقد ہوگا جس میں مال روڈ پر احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا جائیگا اور فلم کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔