اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی درخواست تسلیم کرتے ہوئے ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کرنے والے شعیب سڈل کمیشن کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں آج شعیب سڈل کمیشن بنانے کے فیصلے کے خلاف ملک ریاض کی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 2 رکنی بنچ کے سامنے ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے موقف اختیار کیا کہ سڈل کمیشن کی کارروائی غیر قانونی ہے لہذا عدالت اسے ختم کرے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔