کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اور دیگر فیصلوں پر غور کے لیے اہم اجلاس آج ایوان صدر میں طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی سندھ، چیف سیکریٹری، قانون اورداخلہ کے صوبائی وزراء اور سیکریٹریز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عملی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔ وہ صدرمملکت آصف علی زرداری سیعلیحدگی میں بھی ملاقات کریں گے۔