ریٹائرڈ ائرمارشل اصغر خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو توقعات کے مطابق قرار دیا۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ تفصیلی فیصلے میں مزید اقدامات کر سکتی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اصغر خان کا کہنا تھا کہ فیصلہ توقعات کے مطابق ہوا۔ یہ سلسلہ آگے بھی چلے گا۔ انہوں نے کہا فوج میں تیس ،چالیس سال گزارنے والے جرنیلوں کو علم ہونا چاہئے کہ کیا درست ہے اور کیا غلط ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے بعد حکومت کے لیے ممکن نہیں وہ اس پر عمل نہ کرے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ جرنیلوں کے خلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے۔
سپریم کورٹ تفصیلی فیصلے میں مزید اقدامات کرسکتی ہے۔جنرل اسلم بیگ اور جنرل اسد درانی کے خلاف آئین کے آرٹکل چھ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ فوجداری کاروائی سے پہلے نواز شریف سمیت تمام سیاست دان قوم کے سامنے اصل صورتحال واضح کریں۔