وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا توہین عدالت کے نئے قانون کو کالعدم قرار دینا ایک طرح سے جوڈیشل مارشل لا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سیاست کا ہر طالب علم یہ بات جانتا ہیکہ پارلیمنٹ ہی سب سے طاقتور ادارہ ہے ، مگر چند لوگوں کو یہ بات شاید معلوم نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ہمیشہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے پی سی او ججز سے اسی طرح کے فیصلے کی امید کی جاسکتی ہے ، سارے پی سی او ججز فارغ ہوگئے تو ایک پی سی او جج کیسے اپنے منصب پر فائز ہیں