سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی بہت بڑی سچائی ہے، ڈاکٹر عبد القدیر خان
Posted on October 24, 2012 By Geo Urdu اسلام آباد
اسلام آباد(این ایل آئی)تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی بہت بڑی سچائی ہے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کا فیصلہ دراصل ہماری موجودہ فرسودہ سیاست کا لمناک دستاویزی ثبوت ہے اور تحریک تحفظ پاکستان اس عدالتی فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور حکومت عدالتی فیصلہ پر مکمل عملدرآمد کر ے تاکہ کرپٹ سیاستدانوں سے چھٹکارا پایا جاسکے اور قائد اعظم کے پاکستان کی تلاش کا عمل شروع ہو سکے۔
جبکہ سپریم کورٹ سیاسی تاریخ کی بہت بڑی سچائی ہے اور اب ساری قوم کو ایسی سیاست اور ایسے سیاستدانوںسے اجتناب کرنا چاہیے اور اب سپریم کورٹ کو اپنے فیصلے پر عمل بھی کروانا چاہے انہوں نے کہا کہ فخر الدین جی ابراہیم جو کہ ایماندار اور سمجھ دار جج ہیں ان کی بات بھی سنی جانی چاہیے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ قانون سازی کی جائے تاکہ آنے والی نسلیں بہتر اثرات حاصل کرسکیں۔