چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ماشل لا لگانے والے پہلے میرے عزیز ہم وطنوں کہتے ہیں پھر ایسی کی تیسی کردیتے ہیں اب کسی کو فریق نہیں بنایا جائے گا۔ کراچی بدامنی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی جبکہ آئی ایس آئی نے بنچ کو چیمبر میں بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے کہاہیکہ معاملات دبانیکیلئے کمیشن بنائے جاتے ہیں ایسا نہ ہو کہ فوج آ جائے۔ کراچی میں امن کیلئے سب کو کام کرنا ہو گا۔ ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاکہ تفتیش کاروں کو غیر جانبدار ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ غیر جانبدار ہونگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خلا میں کام نہیں کرنا ٹھوس اقدامات کرنے ہیں انھوں نے فروغ نسیم سے استفسار کیا کہ رواں برس کراچی میں پندرہ سوافراد قتل ہوچکے ہیں آپ تجویز دیں کہ اس مسئلے سے کیسے نمٹا جائے۔