اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے کوہستان میں شادی کی خوشیاں منانے والوں کو جرگے کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کا نوٹس لے لیا۔ خواتین کو چھ جون کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سے معلومات حاصل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، ڈی آئی جی اور ایڈیشنل کمشنر ہزارہ، ڈی پی او کوہستان کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا واقعہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جرگے کے خلاف حکم دیا جاچکا ہے۔ واقعہ نہیں ہوا تو پانچوں خواتین کو پیش کیا جائے۔