سپریم کورٹ:28ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے اٹھائیس امیدواروں کی رکنیت معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جو چھ صفحات پر مشتمل ہے۔
فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس بات میں کوئِی دو رائے نہیں کہ اٹھائیس ارکان پارلیمنٹ کا انتخاب الیکشن کمیشن کی تشکیل کے بغیر ہوا، جس کی تائید اٹارنی جنرل نے بھی عدالت میں کی۔ عدالت اس معاملے پر پہلے فیصلہ دے دسکتی تھی لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھی بھیجا گیا لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ بظاہر حتمی سماعت تک بھی کوئی پیشرفت نہ ہوئی ماسوائے اس کے بیسویں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی تشکیل کے بغیر ضمنی انتخابات کو غیر آئینی قرار دینے کے بجائے یہ ہدایت دیتے ہیں کہ ضمنی انتخابات میں منتخب پارلیمنٹیرینز کا نوٹی فکیشن اس وقت تک معطل رہے گا جب تک انہیں پارلیمانی توثیق نہیں دے دی جاتی۔