سپلائی لائن کی معطلی امریکا کو مہنگی پڑ رہی ہے۔ سینیٹر لوگر

senator lugar

senator lugar

امریکی سینیٹر رچرڈ لوگر نے نیٹو کی سپلائی لائن معطل ہونے پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں فوجی و سویلین شعبوں میں کام مہنگا پڑرہا ہے۔ وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں رچرڈ لوگر نے صورت حال کو خاصا نازک قرار د یتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد سپلائی بحال کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں چوبیس فوجیوں کی ہلاکت پر امریکا کو پاکستانیوں کی تکلیف اورغصے کا احساس ہے اور امریکی رہنماں نے اس کا اعترف بھی کیا ہے۔ سینیٹر لوگر کے بقول جس طرح پاکستان کو امریکہ سے شکایتیں ہیں اس ہی طرح امریکہ کو بھی پاکستان سے شکایتیں ہیں ۔ وہ ایسے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا ہے جو امریکی فوجیوں پر حملے کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں بہت سے لوگوں کو اس بات پر غصہ ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی کامیابی کی راہ میں پاکستان کی وجہ سے مشکلات آرہی ہیں۔