سپنا کیس: ہائیکورٹ نے ایس ایچ او ریس کورس سے جواب طلب کر لیا

sapna

sapna

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ سپنا کی بازیابی کے لئے دوست محمد کھوسہ کی جانب سے دائر درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او سے پانچ جنوری کو جواب طلب کرلیا۔
مثل خان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دوست محمد کھوسہ جب سپنا کو طلاق دے چکے ہیں تو انہوں نے کس حیثیت سے سپنا کی بازیابی کی درخواست دائر کی ہے، دوست محمد کھوسہ کے وکیل نے بیان دیا کہ مثل خان اداکارہ سپنا کے والد نہیں اس حوالے سے ثبوت ماتحت عدالت کو فراہم کئے جاچکے ہیں۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپنا خان کی بہن حنا خان کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات کرائی جائیں تو سپنا خان سردار دوست محمد کھوسہ کی تحویل سے ہی برآمد ہو گی۔