سپورٹس بورڈ خراب کارکردگی کا ذمہ دار

boxing

boxing

پاکستان : (جیو ڈیسک) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے مقامی باکسرز کے لندن اولمپک مقابلوں کے لیے کوالیفائی نہ کرنے کا سبب غیرملکی کوچ کی عدم دستیابی قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری پاکستان سپورٹس بورڈ پر عائد کردی ہے۔

پاکستان کے پانچ باکسرز نے گزشتہ دنوں قازقستان میں ہونے والے اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا لیکن ان میں سے کوئی بھی اولمپک مقابلوں تک رسائی حاصل نہ کرسکا۔ ان میں سے ایک باکسر محمد وسیم کوارٹر فائنل تک پہنچے تاہم اگر وہ سیمی فائنل میں پہنچ جاتے تو لندن اولمپکس میں جگہ بنا لیتے۔ یہ مسلسل دوسرے اولمپک مقابلے ہیں جن میں کوئی بھی پاکستانی باکسر موجود نہیں ہوگا۔