کوئٹہ (جیوڈیسک)سپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرلی گئی . 47 ارکان نے قرار داد کی حمایت جبکہ ایک ووٹ مخالفت میں پڑا. اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ وہ عدالت جائیں گے.
19 نومبر کوڈپٹی سپیکر سید مطیع اللہ آغا کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی قرار داد صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تھی جس پر 23ارکان نے دستخط کئے تھے۔آج ہونے والی رائے شماری میں 47 ارکان نے تحریک کی حمایت کی جبکہ ایک نے مخالفت کی۔
ادھر بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے خلاف لائی جانیوالی تحریک عدم اعتماد میں آئینی و قانونی خامیاں پائی جاتی ہیں ۔کوئی بھی اسے عدالت میں چیلنج کرسکتا ہے۔