لاہور : (جیو ڈیسک) وزیراعظم کو سزا سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور کے مقامی وکیل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی رٹ پٹیشن دائر کی گئی
جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو مجرم قراردے چکی ہے آئین کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانا چاہیے تھا لیکن اسپیکر نے غیرقانونی طور پر وزیراعظم کو تحفظ فراہم کیا اس معاملہ میں ان کا کام صرف ڈاکخانہ کا تھا لہذا عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قراردے۔