سچترا سین

 

Suchitra Sen

Suchitra Sen

نام :: سچترا سین

تاریخ پیداءش :: 1934

Alive :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: بنگالی اور ہندی فلموں کی اداکارہ

سچترا سین کے شوہر ان کے فن کارانہ رجحان سے واقف تھے۔ جب انہیں ایک بنگالی فلم سات نمبر قیدی میں ہیروئن کے رول کے لیے چنا گیا تو ان کے شوہر نے فورا اجازت دے دی۔

سچترا سین کی تاریخ پیدائش بعض لوگ 1931 بتاتے ہیں اور بعض 1934۔ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے ایک گائوں پنا میں ان کی پیدائش ہوئی جو اب بنگلہ دیش کا ایک حصہ ہے۔ وہ تین بھائیوں اور پانچ بہنوں میں پانچویں بیٹی تھیں۔ ان کا اصلی نام اوما تھا۔

ہائی اسکول میں تعلیم کے بعد ہی 1947 میں کلکتہ کے ایک نوجوان دیباناتھ سین سے ان کی شادی کردی گئی۔ سچترا سین کا شمار ان ہیروئینوں میں ہوتا ہے جو فلمی دنیا میں داخل ہونے سے پہلے شادی شدہ تھیں اور ایک بچی کی ماں بھی۔

فلمی کیرئیر
سچترا سین کے شوہر ان کے فن کارانہ رجحان سے واقف تھے۔ جب انہیں ایک بنگالی فلم سات نمبر قیدی میں ہیروئن کے رول کے لیے چنا گیا تو ان کے شوہر نے فورا اجازت دے دی۔ جلد ہی ان کا شمار بنگالی اسکرین کی مقبولِ عام اداکارں میں ہونے لگا۔

ہندی فلموں سے ان کا تعارف مشہور بنگالی ہدایت کار بمل رائے کی فلم دیوداس سے ہوا۔ بمل رائے اس فلم میں پاروتی (پارو) کے رول کے لیے مینا کماری کو لینا چاہتے تھے لیکن وہ اس فلم کیلیے وقت نہیں نکال سکیں۔ پھر مدھوبالا کا نام زیر غور رہا لیکن ان دنوں مدھو بالا اور دلیپ کمار کے تعلقات کشیدہ ہوچکے تھے۔ اس لیے قرعہ فال سچترا سین کے نام نکلا۔

1955 میں ریلیز ہونے والی فلم دیوداس باکس آفس پر اتنی کامیاب نہیں رہی لیکن آج تک اسے ایک کلاسک فلم تسلیم کیا جاتا ہے۔ دیوداس کے بعد سچترا سین نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا جیسے، مسافر، چمپا کلی، سرحد، بمبئی کا بابو، ممتا اور آندھی، وغیرہ، اور ہر فلم میں اپنی خوبصورتی اور موثر اداکاری کے نقوش چھوڑے۔

کنارہ کشی
اپنی غیر معمولی مقبولیت کے دور میں اچانک 1978 میں فلموں اور عوامی زندگی سے انہوں نے کنارہ کشی اختیار کرلی، حتی کہ انہوں نے صحافت کو انٹرویو دینے بھی چھوڑ دے دیے۔ بعد میں مکمل طور پر رام کرشنا مشن سے وابستگی اختیار کرلی۔ سچترا سین اپنی مقبولیت کے عروج میں ہی اپنے شوہر سے علیحدہ ہوگئی تھیں ان کے ساتھ ان کی اکلوتی بیٹی، مون مون سین تھیں اور آج تک بھی وہ اپنی بیٹی اور ان کی دو بیٹیوں ریاس سین اور ریما سین کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔