نئی دہلی : (جیو ڈیسک) بھارت میں عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکرکو ایوان بالا کا رکن نامزد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے حکمراں جماعت کی صدر سونیا گاندھی کو بذریعہ خط سفارش کی ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق وزراعظم من موہن سنگھ کی تجویز کے بعد کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے سچن ٹنڈولکر اور ان کی اہلیہ انجلی سے ملاقات کی۔رپوٹ کے مطابق اہلیہ انجلی اور سچن نے جذبہ خیر سگالی کے تحت سونیا گاندہی سے ملاقات کی۔
نئی دہلی میں سونیا کی رہائش گاہ پر یہ ملاقات تیس منٹ تک جاری رہی۔ جس میں سونیا گاندہی نے کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر سچن کو مبارکباد دی۔ اس ملاقات میں بی سی سی آئی کے سینئر حکام اور آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا بھی موجود تھے۔