سچ سنگ تنظیم کے زیر اہتمام پنجابی ادبی تقریب کا انعقاد ہوا
Posted on January 23, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات(جی پی آئی)سچ سنگ تنظیم کے زیر اہتمام پنجابی ادبی تقریب کا انعقاد چوہدری فضل الٰہی سنٹر بھمبر روڈمیں ہوا ، جس کی صدارت ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری صدر سچ سنگ نے کی تقریب میں خصوصی شرکت محمد اعجاز گوندل ، لیاقت گڈگور ، اصغر علی گھرال اور چوہدری محمد اکرم جلیانی نے کی ، تقریب کا بنیادی مقصد پنجابی زبان کا فروغ تھا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اصغر علی گھرال ، ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری اور لیاقت گڈ گور نے کہا کہ پنجابی ہماری ماں بولی زبان ہے ، جس کا تحفظ عام کرنے کیلئے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھر میں پنجابی بولیں اور اپنے اہل خانہ کوبھی پنجابی بولنے کی تلقین کریں ، انہوں نے کہا کہ دوسری زبانیں اردو انگلش وغیرہ تو بچے سکولوں کالجوں میں رسمی طور پر سکھ جاتے ہیں ، مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک میں درسی سطح پر پنجابی پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ، جس کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کی پنجابی لکھنے ، پڑھنے میں مشکل پیش آتی ہے ، انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ عام بول چال میں پنجابی زبان کا استعمال کریں تا کہ اپنی تاریخ کے واقعات سے وہ واقف رہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو کردار ادا کرنا چاہیے اپنی تحریروں اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے ایسے پروگرام دیکھائیں جائیں جو لوگوں کے اندر پنجاب کی محبت پیدا کرے تقریب میں موجود تمام افراد کو صدر سچ سنگ کی طرف سے عشائیہ بھی دیا گیا ، تقریب میں محمد فاروق ، خادم حسین ، چوہدری شاہد اسلم ، شکیل صابر ، اطہر اقبال ، ڈاکٹر وسیم گرویزی ، ڈاکٹر عبدالباسط راٹھور ، محمد فاضل ڈار ، عارف علی میر ، خرم صادق جنرل سیکرٹری سچ سنگ ، ندیم اللہ ایڈووکیٹ ، افتخار احمد وڑائچ کالروی ، شبیر حسین ، عرفان اصغر وڑائچ ، ڈاکٹر افتخار احمد رانا و دیگر افراد کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور تقریب کو حسن بخشا ۔